Saturday, February 21, 2015
Monday, February 16, 2015
4:04 AM
Media Cell
Urdu
No comments
جماعت اسلامی ہند کا نظام شورائی ہے۔ تنظیمی لحاظ سے یہ نظام مرکزی، حلقہ وار اور مقامی سطحوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ مرکزی نظام چار اجزاء (1) مجلس نمائندگان (2) امیر جماعت (3) مرکزی مجلس شوریٰ (4) قیم جماعت پر مبنی ہوتا ہے۔ مجلس نمائندگان کا انتخاب ملک کے تمام ارکان جماعت کرتے ہیں۔ مجلس نمائندگان کی مدت کارکردگی 4 سال کی ہوتی ہے۔ مجلس نمائندگان کے اختیارات میں امیر جماعت کا انتخاب اور معزولی، امیر جماعت کے استعفیٰ کے بابت فیصلہ، مرکزی مجلس شوریٰ یا اس کے کسی رکن کا انتخاب اور معزولی، امیر جماعت اور مرکزی مجلس شوریٰ کے درمیان اختلافی امور کے بابت فیصلہ، دستور جماعت میں ترمیم سے متعلق مرکزی مجلس شوریٰ کی سفارشوں اور مجلس نمائندگان یا امیر جماعت کی تجاویز پر غور و فیصلہ اور میقاتی پروگرام کی روشنی میں کاموں کا جائزہ جیسے امور شامل ہیں۔
مجلس نمائندگان کا انتخاب علاقائی اور غیر علاقائی بنیاد پر ہوتا ہے۔ غیر علاقائی بنیاد پر پورے ملک سے 15 اور ریاستوں یعنی علاقائی بنیاد پر 129 ؍اس طرح 144؍ارکان منتخب کیے جاتے ہیں۔ الحمدللہ غیر علاقائی و علاقائی بنیادوں پر انتخابات عمل میں آچکے ہیں۔ حلقہ مہاراشٹر کے ارکان جماعت نے علاقائی بنیاد پر میقات یکم اپریل 2015ء تا 31؍مارچ2019ء کی مجلس نمائندگان کے لیے اپنی آراء مرکز جماعت دہلی کو روانہ کی تھی چنانچہ کثرت آراء کی بنیاد پر مجلس نمائندگان کے لیے حلقہ مہاراشٹر سے جو افراد منتخب قرار پائے ہیں ان کی فہرست درج ذیل ہے:
(1) جناب توفیق اسلم خان (دفترحلقہ ممبئی) (2) جناب جاوید مکرم صدیقی (اورنگ آباد) (3) جناب شیخ متین (دفترحلقہ ممبئی) (4) جناب سید عزیز محی الدین (پونہ) (5) جناب رضوان الرحمن خان (ناگپور) (6) جناب محمد الیاس فلاحی (اورنگ آباد) (7) جناب محمد سمیع (جل گاؤں) (8) جناب مجتبیٰ فاروق (اورنگ آباد) (9) جناب محمد عبدالجلیل (ناندیڑ) (10) جناب محمد اسلم غازی (کرلا، ممبئی) (11) جناب انصاری محمد ظفر (ممبرا) (12) جناب سید ضمیر قادری (پربھنی) (13) جناب شیخ اظہر علی وارثی (پونہ) (14) جناب عبید الٰہی خان (پربھنی) (15) محترمہ عطیہ صدیقہ (ناندیڑ) (16) محترمہ منیرہ خانم (پونہ) (17) محترمہ بشریٰ ناہید (کرلا، ممبئی)
واضح ہو کہ دستور جماعت کے مطابق جماعت اسلامی ہند کے امیر اور مرکزی مجلس شوریٰ کے انتخاب کے سلسلے میں مجلس نمائندگان کا پانچ روزہ اجلاس یکم تا 5؍اپریل 2015ء کو مرکز جماعت دہلی میں منعقد ہورہا ہے۔
جاری کردہ : شیخ متین سکریٹری جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر
Thursday, February 12, 2015
4:56 AM
Media Cell
No comments

New Delhi, 11 Feb 2015: Maulana Syed Jalaluddin Umari, Ameer (National President) of Jamaat-e-Islami Hind has termed the historic success of Aam Aadmi Party in Delhi Assembly election as defeat of hate politics of Bharatiya Janata Party. People had voted BJP in Lok Sabha election last year as they promised development and welfare of all but they did nothing beyond lip service and instead started dividing the country and targeting minorities in the name of Love Jihad and Ghar Wapsi, said Ameer-e Jamaat in a video statement today. He expressed hope the government of Aam Aadmi Party will fulfill its poll promises and address the basic issues of Delhi people including minorities. He sought special attention of the new government of Delhi towards absence of basic facilities like schools, water and roads in Muslim pockets of the national capital.
Wednesday, February 11, 2015
Subscribe to:
Posts (Atom)